انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی دھمکی کے بعد حکومت نے عارف حسن کی کمیٹی کو تسلیم کرلیا

انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کی دھمکی کے بعد حکومت نےنہ صرف عارف حسن کی کمیٹی کوتسلیم کیابلکہ منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کردیئے


ویب ڈیسک July 04, 2014
لاہورمیں پی او اے ہاوس کا قبضہ بھی اکرم ساہی سے لے کر عارف حسن اور ان کے ساتھیوں کو دے دیا گیا۔ فوٹو؛ فائل

حکومت نے ڈھائی سال بعد بالآخر عارف حسن کی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو تسلیم کرلیا۔

ایکپسریس نیوز کے مطابق فروری 2012 میں عارف حسن کےمقابلے میں حکومتی سرپرستی میں ایک اور پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن بنائی گئی تھی جس کا صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کو بنایا گیا تھا۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی طرف سے پاکستان پر پابندی کی دھمکی کے بعد حکومت نےعارف حسن کی پی اواے کوتسلیم کر لیا ہے جس کے بعد عارف حسن کی پی او اے کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کے ساتھ لاہورمیں پی او اے ہاؤس کا قبضہ بھی اکرم ساہی سے لے کر عارف حسن اور ان کے ساتھیوں کو دے دیا جائے گا جب کہ حکومت نے ان اسپورٹس فیڈریشنز کو گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جن کو انٹرنیشنل فیڈریشنز تسلیم کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن نے پاکستانی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اگر عارف حسن کی پی او اے کو تسلیم نہ کیا گیا تو پھر انٹر نیشنل اولمپکس کی پاکستان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں