ترسیلات زر میں 47 فیصد اضافہ اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر وطن بھیجے

زیادہ ترسیلاتِ زر سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اور امریکا سے موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک


Business Reporter August 09, 2024
فوٹو: فائل

جولائی 2024ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرکی مد میں 3.0 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی جانب سے بھیجی گئی رقوم میں سال بسال 47.6 فیصد نمو دیکھنے میں آئی اور ترسیلاتِ زر کا حجم 3 ارب ڈالر رہا۔

جولائی 2024ء میں ترسیلات زر کی رقوم کے اہم ذرائع میں سعودی عرب (761.1 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات ( 611.1 ملین ڈالر)، برطانیہ ( 443.5 ملین ڈالر) اور امریکہ ( 300.1 ملین ڈالر) شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں