سانحہ ماڈل ٹاؤن زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے لوکل کمیشن تشکیل

کمیشن عدالتی ٹریبونل کے حکم پر تشکیل دیا گیا جس کی سربراہی سیشن جج کریں گے

کمیشن کو تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کرکے 14 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت،فوٹو:فائل

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے لوکل کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں زخمی ہونے والے افراد کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے لوکل کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی سیشن جج کریں گے،لوکل کمیشن واقعے کی انکوائری کرنے والے عدالتی ٹریبونل کے حکم پر تشکیل دیا گیا ہے جسے تمام افراد کے بیانات ریکارڈ کرکے 14 جولائی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 20 جون کو رونما ہونےوالے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات ایک رکنی عدالتی ٹریبونل کررہا ہے جس میں اعلیٰ پولیس افسران اور صوبائی وزرا کے بیانات ریکارڈ کیے جارہے ہیں جبکہ اس واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے 12 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story