ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ تیسرے نوجوان کی گرفتاری

سازش کا مرکزی ملزم 19 سال کا آسٹریائی شہری ہے جس کا آبائی تعلق مقدونیہ سے ہے


ویب ڈیسک August 09, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

ویانا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے تیسرے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی وزارت داخلہ کے مطابق مبینہ سازش کی تحقیقات کے سلسلے میں 18 سال کے عراقی نوجوان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ زیر حراست نوجوان کا تعلق سازش کے مرکزی ملزم کے گروہ سے ہے جبکہ سازش کا مرکزی ملزم 19 سال کا آسٹریائی شہری ہے جس کا آبائی تعلق مقدونیہ سے ہے۔

دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ پر حملے کی مبینہ سازش پر اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ کنسرٹ پر حملے کی سازش بنیاد پرستی کے خطرے کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردی کا خطرہ، امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس منسوخ

واضح رہے کہ ایک روز قبل آسٹریا میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا تھا اور کنسرٹ میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 آسٹرین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |