کے پی حکومت کا میڈیکل کالجزکی انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافہ واپس لینے کیلیے پی ایم ڈی سی کو خط

غریب طلبا کیلیے بھاری انٹری ٹیسٹ فیس کی ادائیگی مشکل ہے، صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن


ویب ڈیسک August 09, 2024
فوٹو: فائل

حکومت خیبرپختونخوا نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلیے انٹری ٹیسٹ فیس میں اضافہ واپس لینے کی درخواست کردی۔

صوبائی وزیرہائیرایجوکیشن نے ایم ڈی کیٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے نام خط میں کہا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے انٹری ٹسٹ فیس 6000 سے بڑھا کر8000روپے کردی گئی ہے، جبکہ انٹری ٹسٹ میں فی امیدوار پر اخراجات 1500روپے سے 2000روپے آتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ طویل عرصے سے جنگ زدہ اور غیر مستحکم صورت حال کا شکار ہے اور زیادہ تر آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔

بھاری فیس کی ادائیگی مشکل ہے اور اسی وجہ سے کئی غریب طلبا انٹری ٹیسٹ میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ فیس میں اضافہ واپس لے کر سابق فیس بھی کم سے کم رکھی جائے، فیس کم کرنے سے بے شمار غریب خاندانوں کا فائدہ ہوگا اور تعلیم کو فروغ ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں