دوسری شادی میرا حق ہے لیکن ابھی ارادہ نہیں ہے صائمہ قریشی

خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک August 09, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ دوسری شادی ان کا حق ہے لیکن ابھی ان کا ارادہ نہیں ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا خواتین کو زندگی میں آگے بڑھ جانا چاہئے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ اگر ان کی زندگی میں کوئی بہتر انسان آیا تو ضرور دوسری شادی کرلیں گی اور یہ حق اللہ نے ان کو دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی مکمل توجہ اپنے کام اور بچوں پر ہے اور وہ بچوں سے اس موضوع پر زیادہ بات نہیں کرتیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بڑا بیٹا انہیں بہت سپورٹ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ زندگی میں جس چیز سے وہ خوش ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں