ایف آئی اے کی کارروائی جعلی دستاویزات پر باہر جانے والے دو مسافر گرفتار

ملزمان وزٹ ویزے پر سنیگال جا رہے تھے، جنہیں امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، ترجمان ایف آئی اے


ویب ڈیسک August 09, 2024
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کرلیا—فوٹو: ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن کے عملے نے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان وزٹ ویزے پر سنیگال جا رہے تھے، ملزمان کی شناخت محمد عدیل اور مجاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، جن کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کے پاسپورٹ پر یونان اور پاکستان آمد کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں