پاک امریکا دوستی کیجانب ایک اہم قدم کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی میں قرارداد منظور

یہ قرارداد پاکستان اور امریکا کی دوستی مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی


Amir Ilyas Rana August 09, 2024
یہ قرارداد پاکستان اور امریکا کی دوستی مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی

کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ اور ریاستی اسمبلی میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکا قرار داد منظور کی گئی ہے۔

یہ قرارداد پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر عمران شریف اور سینیٹر جوش نیومین کی کاوشوں کی بدولت منظور کی گئی۔

قرارداد میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔ تمام سینیٹرز نے ڈاکٹر عمران شریف کی کاوشوں کو سراہا۔

قرارداد کی منظوری کے وقت پاکستان کے قونصل جنرل عاصم خان، عدنان خان، میکسم کے سی ای او عزیر حسن، عترت شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد پاکستان اور امریکا کی دوستی مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

خیال رہے کہ کیلی فورنیا میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شایان شان پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی اور امریکی شخصیات شرکت کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں