تارکین وطن کی 3 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئے


Ehtisham Mufti August 09, 2024
فوٹو: فائل

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی میں توقعات کے برعکس 3ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی آمد اور مسلسل دوسرے ہفتے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر کے باعث انٹربینک مارکیٹ جمعہ ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف پروگرام کی جلد منظوری ملنے کی توقعات اور عالمی سطح پر پاکستانی بانڈز اور سکوک کی قدر میں 30 فیصد اضافے جیسی مثبت اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13پیسے کی کمی سے 278روپے 55پیسے کی سطح پر بند ہوئے، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 40پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک سال کے لیے 12ارب ڈالر کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی ضمانت دینے پر آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری یقینی ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں