جناح ٹرمینل کی پارکنگ سے کرنسی اسمگلر گرفتار 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر برآمد

چھاپہ مار کارروائی خُفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی، ترجمان پی آئی اے


Staff Reporter August 09, 2024
فوٹو- فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے پارکنگ سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث ملزم کو دھرلیا،ایک لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالرز( 3 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) تحویل میں لے لیے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی، جسے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور کئی ماہ سے غیر قانونی طور پر کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی خُفیہ اطلاع ملنے پر عمل میں لائی گئی،چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے 1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر ( 3 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) برآمد کیے گئے۔

اس کے علاوہ ملزم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔