ایکسپریس نیوز سے بات چیت کے دورن ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف صبح آٹھ بجے سے میرے ساتھ ہیں انھوں نے ایسا کچھ نہیں بتایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر فیصلے میں ہمیں اعتماد میں لیتے ہیں اگر ایسا کچھ ہوتا تو اس پر بھی اعتماد میں لیتے۔ لہٰذا ایسا کچھ نہیں ہونے والا، یہ صرف افواہیں ہیں۔
ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ایسی خبریں چلتی رہتی ہیں اگر ایسی کوئی بات ہوتی ہے تو پھر ایم کیو ایم قیادت بیٹھے گی اور اپنا فیصلہ اور لائحہ عمل بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کے اہم اتحادی ہیں ، کابینہ میں شامل ہیں ، اگر اس میں صداقت ہوتی تو ہمیں ضرور پتہ ہوتا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔