
قومی ادارہ صحت کی انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق قلعہ سیف اللہ کی یونین کونسل صدر مسلم باغ میں 20 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
بچی میں معذوری کی علامات 22 جولائی کو ظاہر ہوئیں اور بدقسمتی سے کچھ دن بعد اس کی وفات ہوگئی۔
یہ سال 2020 کے بعد قلعہ سیف اللہ سے پہلا پولیو کیس ہے۔ یہ ضلع افغانستان کی سرحد سے متصل ہے اور ژوب اور پشین کے درمیان واقع ہے جہاں حالیہ ماہ میں پولیو وائرس کی متعدد بار تصدیق ہوئی ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بلوچستان سے کیسز کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے لیکن گذشتہ سال سے پولیو مہمات میں خلل کے پیش نظر یہ غیر متوقع نہیں ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔