طاہرالقادری کی ایک رات تھانے میں گزری تو صبح تک انقلاب بھول جائیں گے رانا ثنااللہ

ایک کینیڈین شہری نے خون کی ندیاں بہانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس کے ایجنڈے کو خاک میں ملایا، رانا ثنااللہ


ویب ڈیسک July 04, 2014
طاہر القادری کو بھی سانحے کی انکوائری میں شامل تفتیش کیا جائے اور اگر وہ پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کیا جائے، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کو اگر ایک رات تھانے میں گزارنی پڑی تو وہ صبح تک انقلاب بھول جائیں گے۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک کینیڈین شہری نے خون کی ندیاں بہانے کی کوشش کی لیکن ہم نے اس کے ایجنڈے کو خاک میں ملایا اور آئندہ بھی ان کے ہر ایجنڈے کو خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ پارٹی قیادت سے اختلافات پر نہیں بلکہ اس لئے دیا کہ انصاف ہوتا نظر آئے، پارٹی قیادت کے ساتھ ہمیشہ ایک قدم آگے کھڑا ہوں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری انصاف کے اصولوں پر کی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ سے بیرئرز ہٹانے کا فیصلہ درست تھا اور اب جب سانحے کے حوالے سے انکوائری ہورہی ہے تو طاہر القادری کو بھی اس میں شامل تفتیش کیا جائے اور اگر وہ پیش نہ ہوں تو انہیں گرفتار کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں