
لارڈز میں کھیلے گئے ایونٹ کے 23 ویں میچ میں لندن اسپرٹ کی ٹیم 136 کے تعاقب میں مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنا سکی۔
لندن اسپرٹ کی جانب سے کیٹن جیننگز 61 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔شمرون ہیٹمائر 44، مائیکل پیپر 9، آندرے رسل 1 جبکہ اولی پوپ اور کپتان ڈین لارنس 0، 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میٹ کریچلے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
مانچسٹر اوریجنلز کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 جبکہ اسکاٹ کیوری نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسپرٹ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
اوریجنلز کی جانب سے کپتان فل سالٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میکس ہولڈن 35، میتھیو ہرسٹ 2، جیمی اورٹن 1 اور سکندر رضا 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
وین میڈسن 17 اور پال والٹر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
اسپرٹ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور اولی اسٹون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔