78 گھنٹے کمپیوٹر گیم کھیلنے کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
جسٹن کو ہر گھنٹے میں 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی
امریکا کے ایک شہری نے 78 گھنٹے سے زیادہ ورلڈ آف وارکرافٹ گیم کھیل کر اپنی دو عالمی ریکارڈ قائم کرلیے۔
نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے جسٹن او ڈونل بڑے پیمانے پر ملٹی پلیئر آن لائن رول پلے گیم ورلڈ آف وارکرافٹ میں لاگ اِن ہوئے اور 78 گھنٹے اور 30 منٹ تک گیم کھیلا۔
جسٹن کو ہر گھنٹے میں 5 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی لیکن انہوں نے اپنے آرام کا وقت سونے کے بجائے اپنے کتوں کے ساتھ کھانے اور کھیلنے میں استعمال کیا۔
انہوں نے اپنا 78 گھنٹے 30 منٹ کا گیمنگ سیشن 80 منٹ کے وقفے کا وقت بغیر استعمال کیے ختم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں جسمانی طور پر تھکا ہوا ہوں لیکن ذہنی طور پر اتنا نہیں۔
انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ جب میں اتنی دیر تک جاگتا ہوں تو میں زیادہ عام مسائل سے دوچار نہیں ہوتا جیسے سُستی وغیرہ۔ کچھ لوگ گالی دینا شروع کر دیتے ہیں اور نشہ استعمال کرنا شروع کردیتے ہیں، مجھے عام طور پر اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔