متنازع باکسر ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

باکسر کا کئی اداروں سمیت مغربی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے پر ناقدین کو کرارا جواب

باکسر کا کئی اداروں سمیت مغربی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے پر ناقدین کو کرارا جواب (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 پوائنٹس سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔

مقابلوں کے دوران خاتون اولمپئین ایمان خلیف پر کئی اداروں سمیت مغربی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا کیا تاہم انہوں نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔

مزید پڑھیں: خاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر؟، پیرس اولمپکس میں نیا تنازع


ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایمان خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے

الجزائر پیرس اولمپکس میں 2 گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے۔

کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے جبکہ اس موقع پر اطالوی باکسر نے خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں ہوگیا تھا۔
Load Next Story