پنجاب میں 10 اور20 کلو آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں مزید کمی

لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کمی کی گئی ہے، وزیر خوراک پنجاب


ویب ڈیسک August 10, 2024
آٹے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا:فوٹو:فائل

پنجاب میں آٹے کے تھیلوں کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی ہے۔

وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کے مطابق صوبے بھر میں آٹے کے 10 اور 20 کلو گرام تھیلوں کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ لاہور میں آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں مزید 70 روپے کمی کی گئی ہے۔ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1800 روپے کے بجائے 1730 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

شیخوپورہ میں 20 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 100 روپے مزید سستا ہو کر 1640 میں ملے گا۔ جلہم ،چکوال، پاکپتن نارووال میں 80 روپے جبکہ ملتان، ساہیوال، سرگودھا، اٹک میں 60 روپے مزید کمی کی گئی ہے۔ راولپنڈی، حافظ آباد، سیالکوٹ، ننکانہ، اوکاڑہ میں 20 کلوگرام آٹا کی قیمت میں 50 روپے کمی ہوئی ہے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ، چنیوٹ ،خوشاب،بھکر، لودھراں، راجن پور، مظفر گڑھ لیہ، رحیم یار خان میں آٹا 40 روپے سستا ملے گا جبکہ فیصل آباد،گوجرانوالہ، گجرات، وزیر آباد،منڈی بہاؤالدین میں آٹا مزید 30 روپے سستا کیا گیا یے۔بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان، خانیوال، وہاڑی، میانوالی میں 20 روپے قیمت کم کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |