اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار دستیاب ہوں گے، مقدمات کی سماعت کے لیے 2 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل


ویب ڈیسک August 10, 2024
(فوٹو: فائل)

ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اس دوران صرف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔


ججز روسٹر کے مطابق 12 تا 16 اگست رف 2 ججز دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 2 سنگل اور ایک ڈویژن بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہں گے۔


چیف جسٹس عامر فاروق سمیت دیگر ججز تعطیلات پر ہوں گے۔ آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا ۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔


واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 جولائی سے 10 ستمبر تک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |