شہید فلسطینی نوجوان کی تدفین کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
مقبوضہ بیت المقدس سے اغوا کے بعد قتل کئے جانیوالے فلسطینی نوجوان کی میت کے ساتھ ہزاروں افرادنے تدفین سے قبل احتجاج کیا
مقبوضہ بیت المقدس میں شہید فلسطینی نوجوان ابوخضیر کی تدفین آنسوؤں، سسکیوں اور سوگوارماحول میں کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ اس دوران بھی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کےدرمیان جھڑپیں جاری رہیں۔
مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے فلسطینی نوجوان ابو خضیرکی میت کے ساتھ ہزاروں افراد نے تدفین سے قبل احتجاج کیا۔ اس دوران اسرائیلی فوج بڑے پیمانے پر تعینات کی گئی تھی۔ نوجوان کی تدفین سے قبل فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان بھی فائرنگ اور راکٹ حملے فائرکرنے کا تبادلہ جاری ہے جب کہ حماس نے اسرائیل کو پیشکش کی ہے کہ اگر اسرائیلی فوج فلسطینی علاقوں پر فضائی حملے بند کر دے تو وہ شمالی اسرائیل میں راکٹ حملے نہیں کریں گے دوسری جانب مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں تیز کردیں ہیں۔