گولڈ میڈل ارشد نے جیت لیا بھارتی اسپورٹس اینکر آگ بگولہ

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا


ویب ڈیسک August 10, 2024
ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا (فوٹو: فائل)

لائیو اسپورٹس شو کے دوران نیرچ چوپڑا کی ارشد ندیم کے ہاتھوں شکست پر بھارتی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے۔

اسپورٹس یاری کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو کمنٹس کرنے والے سوشانت مہتا پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے دوران ارشد ندیم کو نیچا دیکھانے کی کوشش کررہا تھا تاہم اسکا گھمنڈ جب ٹوٹا جب پاکستانی اولمپئین نے 92.97 کی تھرو پھینکی۔

بھارتی اسپورٹس اینکر سوشل میڈیا پر ہکا بکا رہ گیا اور ڈیمانڈ کرنے لگا کہ ارشد ندیم کا ڈوپ ٹیسٹ کروایا جائے کیونکہ انکے مقابلے پر بھارتی اولمپئین نیرج چوپڑا محض 89 میٹرز کی تھرو کرسکے تھے اور سلور میڈل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالے ارشد ندیم نے اپنی کارکردگی ناصرف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ بھارتی یوٹیوبرز اور سوشانت مہتا جیسے ناقدین کا منہ بھی بند کروادیا۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم بھی میرا بیٹا ہے، ہمارے لیے سلور میڈل بھی گولڈ جیسا ہے، والدہ نیرج چوپڑا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فینز بھارتی اینکر کو ارشد ندیم کی کامیاب پر مایوس ہوتے دیکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹرز سمیت فنکار بھی پاکستانی اتھلیٹ کی کامیابی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں جبکہ پاکستان میں ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں بھی تیز کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اولمپیئن ارشد ندیم نے قوم کیلیے گولڈ میڈل کو یوم آزادی کا تحفہ قرار دیدیا

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں