چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اے ایس آئی عصمت خان شہید
عصمت خان شہید اسپشل برانچ پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھے ، پولیس ذرائع
چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی عصمت خان شہید ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ۔تھانہ خانمائی کی حدود بہلولہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں اے ایس آئی عصمت خان شہید ہو گئے۔۔شہید عصمت خان اسپیشل برانچ پولیس میں ڈیوٹی سر انجام دے رہےتھے۔۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عصمت خان کو گھرسے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔
چارسدہ۔پولیس اور تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ چارسدہ پولیس کی مختلف ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کررہی ہیں۔