مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ مینگورہ اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ (2 جولائی کو) بھی مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی اور گہرائی 105 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا۔
زلزلے کے باعث شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
علاوہ ازیں 24 جولائی کو بلوچستان کے علاقے تربت اور گرد و نواح علاقوں میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔