پاک بنگلادیش ٹیسٹ سیریز میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان ہوگیا

سیریز کے دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں


ویب ڈیسک August 10, 2024
سیریز کے دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں (فوٹو: فائل)

بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے میچ ریفریز کے آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر رنجن مدوگالے پاکستان اور بنگلادیش کے دونوں ٹیسٹ میچوں میں آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے۔

سیریز کے دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ شکیب الحسن کی اسکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کیلئے 3 امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز سے ہوں گے اور 2 امپائرز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز سے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: دورہ آسٹریلیا میں شامل 7 کھلاڑی بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ڈراپ

راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو اور جنوبی افریقہ کے ایڈرین ہولڈ اسٹوک آن فیلڈ امپائر ہوں گے، انگلینڈ کے مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ پاکستان کے راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

کراچی ٹیسٹ میں مائیکل گف اور ایڈرین ہولڈ سٹوک آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |