بچپن میں دی گئی ویکسینز لاکھوں اموات روکنے میں معاون ثابت

تحقیق کے نتائج بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی کامیابی کا ثبوت ہیں، ماہر اطفال

[فائل-فوٹو]

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بچپن میں لگوائے جانے والی ویکسینز نے پچھلے 30 سالوں میں پیدا ہونے والے امریکی بچوں میں لاکھوں بیماریوں، کروڑوں بچوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے اور 10 لاکھ سے زیادہ اموات کو روکا ہے۔

یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ذریعے شائع ہونے والے نئے اعداد و شمار میں بچوں کے لیے ویکسینز پروگرام کے فوائد کا تجزیہ کیا گیا ہے جو بچپن میں حفاظتی ٹیکوں کو زیادہ سستی اور قابل رسائی بنانے کے لیے 1994 میں شروع کیا گیا تھا۔


نیویارک، لینگون میں ہیسن فیلڈ چلڈرن اسپتال کی ماہر اطفال ڈاکٹر سارہ صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیق کے نتائج بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی کامیابی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ ویکسین ہیں جو فی الحال بچپن کی ویکسینیشن سیریز میں تجویز کی جاتی ہیں اور بچوں کے لیے ویکسین پروگرام کے حصے کے طور پر کم قیمت پر فراہم کی جاتی ہیں۔
Load Next Story