گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیساتھ بھارتی و غیرملکی فینز کی سلفیاں

اولمپئین کی تصاویر اور عاجزانہ رویے کی سوشل میڈیا پر دھوم

اولمپئین کی تصاویر اور عاجزانہ رویے کی سوشل میڈیا پر دھوم (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز تھرو کرنیوالے ارشد ندیم نے بھارتی و غیر ملکی مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد نوجوان اولمپئین ارشد ندیم نے گراؤنڈ کا چکر لگایا تاہم اس دوران انہوں نے غیر ملکی فینز کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

میدان کا چکر لگانے کے دوران ارشد نے خصوصی طور پر بھارتی پرچم اٹھائے مداح کیساتھ تصویر بنوائی جس پر انہیں خوب داد دی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: 'گولڈ میڈل ارشد نے جیت لیا' بھارتی اسپورٹس اینکر آگ بگولہ

اسی طرح میدان میں موجود بچوں کو آٹو گراف بھی دیئے جس نے انکی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔










View this post on Instagram


A post shared by Jiwandeep Singh Ghai (@jdghai)




Load Next Story