ارجن رامپال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

اداکار نے مداحوں کو خبردار کردیا


ویب ڈیسک August 10, 2024
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار راجن رامپال کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد اداکار نے مداحوں کو خبردار کردیا۔

ارجن رامپال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مداحوں کے نام خصوصی پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے لوگو کی تصویر شیئر کی۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ اچھی خبر نہیں ہے کیونکہ کسی نے میرا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے۔

اُنہوں نے مداحوں اور اپنے دوستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم! میرے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ ہونے والے کسی بھی ٹوئٹ یا پیغام کا جواب نہ دیں۔

ارجن رامپال سے قبل ہیکرز نے بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کا بھی آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Arjun Rampal (@rampal72)






واضح رہے کہ ارجن رامپال آخری بار فلم 'کرک' میں نظر آئے تھے جبکہ وہ ان دنوں سنجے دت اور رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں