کراچی گھر میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو سگے بھائی زخمی

ایک مقتول کے ساتھ ملزم گھر میں آیا اور کسی عورت کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور اس نے فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا


Staff Reporter August 10, 2024
(فوٹو: فائل)

گلستان جوہر میں گھر میں ملزم کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو سگے بھائی زخمی ہوگئے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہفتے کی علی الصبح گلستان جوہر تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 3 اے میں واقع سکھر ہاؤس نامی مکان نمبر بی 115 کی پہلی منزل پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 25سالہ عبدالسلام اور 28 سالہ ناصر اشرف کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عاصم اورآصف شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 13 خول اور 2 سکے قبضے میں لے لیے جبکہ کرائم سین یونٹ نے دیگرشواہد اکٹھا کرکے پولیس کے حوالے کردیئے۔

ایس ایچ او گلستان جوہر پیر شبیر حیدر کے مطابق مکان کی پہلی منزل پر مقتول عبدالسلام، زخمی عاصم اور آصف موجود تھے مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ہمراہ گھر میں آیا، گھرمیں آنے والےشخص نے عبدالسلام سے گفتگو شروع اور ایک خاتون کے متعلق تلخ کلامی ہوئی، ملزم نے تلخ کلامی کے دوران اچانک فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں عبدالسلام اور ناصرجاں بحق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے دو سگے بھائی آصف اور عاصم زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزم آسانی سے فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں رشتے دار ہیں اور ان کا آبائی تعلق ہری پور ہزارہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ناصر نے صارم قریشی نامی شخص سے مکان کی بالائی منزل کرائے پر حاصل کی تھی، مکان گیسٹ ہاؤس کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔