کاپی رائٹس کی خلاف وزری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
ملزمان نےمشہور برینڈ کی اصل تصاویر بھی غیر قانونی طور پر اپنی ویب سائٹ پر لگائی ہیں، ترجمان ایف آئی اے
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی نےمنظورکالونی میں واقع فرنیچر کے دفتر پر چھاپہ مارکارروائی کی،جس کے دوران کاپی رائٹس کی خلاف ورزی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان مشہوربرینڈ کی کرسیوں کی غیر قانونی مینوفیکچرنگ اور فروخت میں ملوث پائے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان نےمشہور برینڈ کی اصل تصاویر بھی غیر قانونی طور پر اپنی ویب سائٹ پر لگائی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں احتشام،سلیمان عرف سلویو،فیصل اور طحہٰ شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔