دی ہنڈرڈ ٹرینٹ راکٹس کا سدرن بریو کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف

راکٹس سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک August 10, 2024
(فوٹو: فائل)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں ٹرینٹ راکٹس نے سدرن بریو کو جیتنے کے لیے 127رنز کا ہدف دے دیا۔

ساؤتھمپٹن میں جاری ایونٹ کے 24 ویں میچ میں راکٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کیے۔

راکٹس کی جانب سے ٹام بینٹن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان لوئس گریگری 19، جو روٹ 16، ایڈم لتھ 16، روومن پاول 16، ایلکس ہیلز 15، راشد خان 5 اور لیوک ووڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سیم کُک 4 اور عماد وسیم 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سدرن بریو کی جانب سے کرس جورڈن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈینی برگز اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عقیل حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں