کراچی فوڈ اینڈ ایگری نمائش میں سمندری خوراک کے 16 ملین ڈالر کے معاہدے

10 ملین ڈالر کی مچھلی جبکہ 6 ملین ڈالر کے جھینگوں کے برآمدی معاہدے ہوئے ہیں، زبیر موتی والا

فوٹو: فائل

فوڈ اینڈ ایگری نمائش میں سمندری خوراک کے 16 ملین ڈالر کے معاہدے طے پاگئے۔

یہ بات ہفتے کو ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ فوڈ ایگری نمائش کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زبیر موتی والا نے کہا کہ نمائش میں اب تک سمندری خوراک کے 16 ملین ڈالر کے معاہدے ہوئے ہیں جس میں 10 ملین ڈالر کی مچھلی جبکہ 6 ملین ڈالر کے جھینگوں کے برآمدی معاہدے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 438 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوچکے ہیں جس میں سے 107 ملین ڈالر پر کام ہوگیا ہے۔ نمائش کو مزید بہتر بنانے کے لیے گلف فوڈ کے لوگوں سے بھی مدد ملے گی۔
Load Next Story