ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا ایف بی آر

ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، اُن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو


Irshad Ansari August 10, 2024
فوٹو فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا اور قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر و ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم کوملنے والی انعامی رقم پرکوئی ٹیکس نہیں لگے گا،ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم یا ود ہولڈنگ ٹیکس کااطلاق نہیں ہوتا اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 156 میں اولمپکس انعامات پر ٹیکس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن156 میں صرف لاٹری، انعامی بانڈز،کوئز اور کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کیلئے کروائی جانیوالی انعامی اسکیموں کے انعامات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ذکر ہے۔

ایف بی آر ترجمان نے کہا کہ اولمپیئن ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،اْنکے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: انعامات کی برسات ارشد ندیم ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

واضح رہے کہ قومی ہیرو کو شاندار کارکردگی دکھانے پر وفاقی ، پنجاب اور سندھ حکومت کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ان انعامات پر مبینہ طور پر ٹیکس وصول کیا جائے گا لیکن ایف بی آر نے واضح کرتے ہوئے ان تمام بے بنیاد افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |