ایکسپریس رمضان دسترخوان میں پیش ہیں مونگ کی دال کے کباب

ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر یا سلاد کے پتے بچھا کر نکال لیں لیجئے نہایت خستہ اور لذیذ کباب تیار ہیں


ویب ڈیسک July 04, 2014
املی یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ رمضان دسترخوان کی رونق بنائیں مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

ایکسپریس رمضان دسترخوان میں پیش ہیں مونگ کی دال کے کباب جو یقیناً آپ کے رمضان دسترخوان کی رونق بڑھائیں گے۔

اجزا:

مونگ کی دال آدھا کلو، انڈے 2عدد، لیموں 2 عدد، پیاز 2 عدد (باریک کٹی ہوئی)، سرخ مرچ حسبِ ضرورت، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، بریڈ کرمبز ایک پیکٹ، پودینہ حسبِ ضرورت، ہری مرچ 4 عدد، ، آئل تلنے کے لئے۔

ترکیب:

دال دھو کر چڑھا دیں اوراس میں پانی اتنا ڈالیں کہ دال بالکل گل جائےاب اس میں نمک مرچ، مصالحہ، لہسن، پیاز ڈال دیں۔جب پانی اچھی طرح خشک ہو جائے تو اُتار لیں اور سل پر یا گرائنڈر میں باریک پیس لیں، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ باریک باریک کاٹ کر کباب والی دال میں ملالیں اوراس میں لیموں کا رس ملا لیں۔

اب کباب کی شکل دے کر بریڈ کرمبز لگا کر پھینٹے ہوئے انڈوں میں دونوں طرف سے ڈپ کریں،فرائی پین میں آئل گرم کرکے تلتے جائیں جب گولڈن براؤن ہوجائیں تو نکال لیں۔
ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر یا سلاد کے پتے بچھا کر نکال لیں لیجئے نہایت خستہ اور لذیذ کباب تیار ہیں، املی یا پودینے کی چٹنی کے ساتھ رمضان دسترخوان کی رونق بنائیں مزہ دوبالا ہو جائے گا۔

 

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ کھانے کی ترکیب کے ساتھ تصاویر بھیجنا بھی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں