خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، وزیر اعلیٰ


Staff Reporter August 10, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کی زیر صدارت وزارت تعلیم کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں علی امین گنڈا پور نے تعلیم کارڈ کے اجرا سے متعلق اہم فیصلہ کیا۔

سردار علی امین گنڈاپورنے کہا کہ تعلیم کارڈ کا اجراء اپر چترال سے کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔

اجلاس میں وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری تعلیم مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں