دی ہنڈرڈ برمنگھم فینکس نے ویلش فائر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

فینکس نے 147 رنز کا ہدف 93 گیندوں میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا


ویب ڈیسک August 11, 2024
(تصویر: ای سی بی)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینکس نے ویلش فائر کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے ایونٹ کے 24 ویں میچ میں فینکس نے 147 رنز کا ہدف 93 گیندوں میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

فینکس کی جانب سے کپتان معین علی 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جیمی اسمتھ 12، لیام لیونگسٹون 4 اور جیکب بیتھل 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بین ڈکٹ 54 اور بینی ہوول 6 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ویلش فائر کی جانب سے حارث رؤف نے 2 اور میٹ ہینری نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویلش فائر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز اسکور کیے۔

فائر کی جانب سے ٹام کوہلر-کیڈمور 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اسٹیفن اسکینازی 30، لیوک ویلز 14، گلین فلپس 10، جو کلارک 9، کپتان ٹام ایبل 7، ڈیوڈ پین 1 اور روز وائٹلے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میٹ ہینری 11 اور ڈیوڈ وِلی 3رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

فینکس کی جانب سے شان ایبٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایڈم ملنے، کرس ووڈ اور ڈوین موسلے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |