پی این ایس حنین کا رومانیہ سے پاکستان کی جانب پہلے سفر کا آغاز
پی این ایس حنین کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی
پاک بحریہ کا نیا کمیشن ہونے والا جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کانسٹنٹا، رومانیہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوا۔ اس سے قبل، رومانیہ کی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ریئر ایڈمرل کورنیل کوجوکارو نے پی این ایس حنین کا دورہ کیا اور کمانڈنگ آفیسر سے ملاقات کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانسٹنٹا سے روانگی کے بعد، پی این ایس حنین نے رومانیہ کی بحریہ کے جہاز لاسٹنل کے ساتھ سمندر میں دوطرفہ مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔
پی این ایس حنین دامن شپ یارڈ، رومانیہ میں پاکستان نیوی کے لیے بننے والے 4 آف شور پٹرول ویسلز میں سے تیسرا جہاز ہے۔ یہ جہاز جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس ہے۔
پی این ایس حنین کی پاک بحریہ میں شمولیت سے بحری سرحدوں کی حفاظت اور بحیرہ عرب سمیت دیگر سمندروں میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت کو مزید تقویت ملے گی۔