ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان

قومی ہیرو ارشد ندیم کے تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ان کو عمرے پر بھجوایا جائے گا


ویب ڈیسک August 11, 2024
(فوٹو: فائل)

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپئین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

چیئرمین ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

چیئرمین کے مطابق ارشد ندیم ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق قومی ہیرو ارشد ندیم کے تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ان کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک میں تاریخ رقم کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا شاندار استقبال

ارشد ندیم گزشتہ رات پیرس سے ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کی گیا تھا، ترکش ایئرلائن کے طیارے کو واٹرکینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

قومی ہیرو کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر ن لیگی رہنماؤں، اہلخانہ اور گاؤں کے لوگوں کے علاوہ شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم کو کیا انعامات ملیں گے؟ تفصیل جانیے

ارشد ندیم کو وی وی آئی پی سیکیورٹی دی گئی، انہیں خصوصی ڈبل ڈیکر بس میں بٹھایا گیا، جس میں انہوں نے شہر کی مختلف سڑکوں پر چکر لگانے کے بعد اپنے گاؤں میاں چنوں چلے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں