اے این ایف کی کراچی میں کارروائی ہائی لکس کار سے 6ملین ڈلر کی ہیروئن برآمد

موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، اے این ایف


ویب ڈیسک August 11, 2024
فوٹو : اے این ایف

اے این ایف نے کراچی میں واقع ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کے قریب کارروائی کے دوران ہائی لکس ریوو گاڑی سے 30 کلو ہیروئن (کرسٹل) برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موقع پر موجود ضلع کیچ کے رہائشی دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے، برآمدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت 6 ملین ڈالر ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں