پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو گرفتار کرلیا گیا

عامر خان گھر جارہے تھے کہ راستے میں ان کا چند نوجوانوں سے جھگڑا ہوگیا، برطانوی میڈیا


ویب ڈیسک July 04, 2014
عامر خان کے تشدد سے ایک نوجوان کے چہرے اور دوسرے کے پاؤں پر زخم آئے، مقامی پولیس فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو برطانیہ کے علاقے بولٹن میں گرفتار کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان مسجد سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں نوجوانوں کے ایک گروپ سے ان کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اور اس دوران انہوں نے 2 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان عامر خان کو جانتے تھے اور لڑائی کے دوران سابق عالمی باکسنگ چیمپئن نے طیش میں آکر 2 نوجوانوں پر تشدد کیا جس سے ایک کے چہرے اور دوسرے کے پاؤں پر زخم آئے جبکہ عامر خان کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے اور واقعے کی انکوائری بھی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں