پاکستان میں اقلیتوں کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے

ملک میں مسلمانوں کے ساتھ رہنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں


ویب ڈیسک August 11, 2024
فائل فوٹو

پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے ایسا ملک ہے جہاں پر مسلمانوں کے ساتھ رہنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کلیدی کردار رہا ہے جس میں مرد و خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اس کے علاوہ، پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے بھی ترقی کا وہی معیار ہے جو مسلمانوں کے لیے ہے۔

حکومت پاکستان اقلیتوں کی فلاح و بہبو د کے لیے مسلسل کوشاں اور سرگرم عمل ہے۔ ملک میں بسنے والی اقلیتیں ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں