کراچی میں اہل سنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج محمد حنفی کی گاڑی پر فائرنگ

تاج محمد حنفی سمیت گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے


Staff Reporter August 11, 2024
تاج محمد حنفی سمیت گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے

اورنگی ٹاؤن کے علاقے پونے پانچ نمبر کے قریب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری تاج محمد حنفی کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

تاہم خوش قسمتی سے تاج محمد حنفی سمیت گاڑی میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ، ترجمان اہلسنت و الجماعت امیر معاویہ نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاج محمد حنفی فائرنگ سے محفوظ رہے ۔ حملہ آور دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد تھے جو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ تاج محمد حنفی کے سیکیورٹی گارڈ نے صرف اپنا اسلحہ فائرنگ کرنے والوں کی طرف تانا تھا فائرنگ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل سیکریٹری تاج محمد حنفی کو قتل کرنے یا خوف وہراس پھیلانے کے لئے ان پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ نمبر اسلام چوک پر شہدائے اسلام کانفرنس منعقد کی گئی تھی ، تاج محمد حنفی کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں