سلمان خان کو بُرا لگتا ہے اگر اُن کی فلم 300 کروڑ نہیں کماتی
سلمان خان کے ساتھ دوبارہ کوئی فلم نہیں کرنا چاہتا، بھارتی فلمساز
بھارتی فلمساز نکھل اڈوانی نے انکشاف کیا ہے کہ اگر دبنگ اسٹار سلمان خان کی کوئی فلم 300 کروڑ کا بزنس کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو اداکار کو بہت بُرا لگتا ہے۔
سلمان خان کے ساتھ فلم 'سلامِ عشق' اور 'ہیرو' جیسے پراجیکٹس کرنے والے معروف بھارتی فلمساز نکھل اڈوانی نے کہا ہے کہ میں اب دوبارہ سلمان خان کے ساتھ کوئی فلم نہیں کرنا چاہوں گا، مجھے اُن کے ساتھ فلم کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس ہوگی کیونکہ سلمان خان کے نام کی وجہ سے فلم کو لیکر باکس آفس پر بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔
نکھل اڈوانی نے کہا کہ سلمان خان کی ایک فلم کو 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنا ہوتا ہے، اگر اُن کی فلم اس سے کم کا بزنس کرتی ہے تو پھر دبنگ اسٹار بہت بُرا محسوس کرتے ہیں اور میں یہ بوجھ نہیں اُٹھا سکتا۔
فلمساز نے کہا ک میں رات کو سکون سے سونا چاہتا ہوں، میں 300 سے 400 کروڑ کی کمائی کرنے والی فلم بنانے کا بوجھ نہیں اٹھانا چاہتا، میں ایسی فلمیں بنانا چاہتا ہوں جو میں چاہتا ہوں، جس کی ریلیز کے بعد مجھ پر کوئی دباؤ نہ ہو۔
مزید پڑھیں: سلمان خان کے کُل اثاثوں کی مالیت کتنی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اُنہوں نے کہا کہ میرا سلمان خان کے ساتھ گہری دوستی کا رشتہ ہے، میں جب بھی سلمان خان کو فون کرتا ہوں اور مدد طلب کرتا ہوں تو وہ فوراََ سارے کام چھوڑ کر میری مدد کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور یہ صرف میرے لیے نہیں ہے بلکہ وہ ہر ایک کے ساتھ اسی طرح کا رویہ رکھتے ہیں۔
نکھل اڈوانی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر سلمان خان کسی ایکشن سین کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران کوئی اُنہیں فون کرکے مدد طلب کرے تو وہ فوراََ کہیں گے کہ میں مدد کے لیے جاؤں گا، فلاں انسان مشکل میں ہے۔
فلمساز نے مزید کہا کہ سلمان خان بالی ووڈ کے مسیحا ہیں، وہ کبھی کسی کی مدد کے لیے انکار نہیں کرتے ہیں، وہ کمال شخصیت کے مالک ہیں۔