آئی پی ایل کوچ پولارڈ نے راشد کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیے

سابق کرکٹر نے ٹیم کو 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ جتوادیا


ویب ڈیسک August 11, 2024
سابق کرکٹر نے ٹیم کو 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر میچ جتوادیا (فوٹو: فائل)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ممبئی انڈین کے کوچ نے دی ہنڈریڈ لیگ میں افغان اسپنر کو ایک اوور میں 5 چھکے جڑدیے۔

بھارتی فرنچائز ایم آئی نیو یارک کی نمائندگی کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے افغان اسپنر راشد خان پر کوئی رحم نہ دیکھایا اور ایک اوور میں 5 چھکے لگائے۔

ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم مقررہ 100 گیندوں کے میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 126 رنز بناسکی تھی جبکہ ہدف کے تعاقب میں سدرن بریو 78 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکی تھی جبکہ آخری 20 گیندوں پر انہیں 49 رنز درکار تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کوڈ کی خلاف ورزی پر کیرون پولارڈ کی سرزنش

پولارڈ 14 گیندوں پر صرف چھ رنز بنا کر جدوجہد کر رہے تھے جب کپتان لیوس گریگوری نے راشد کو اٹیک میں واپس لائے آئے تو انہوں نے ابتدائی 15 گیندوں پر صرف 10 رنز دیے تھے جبکہ پولارڈ نے مسلسل 5 گیندوں پر 5 چھکے لگا کر میچ کا نقشہ تبدیل کردیا۔

مزید پڑھیں: رشبھ کو لیکر اروشی روٹیلا پھر میدان میں آگئیں


پولارڈ 23 گیندوں پر 45 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے تاہم جب تک انہوں نے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔

سدرن بریو نے راکٹس کیخلاف محض ایک گیند پہلے ہدف حاصل کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

[video width="320" height="400" mp4="https://c.express.pk/2024/08/ssstwitter.com_1723310434991-1723362825.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں