کراچی میں وقفے وقفے سے بارش سمندری ہواؤں سے موسم خوشگوار

سمندری ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 11, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں رات سے صبح تک ہونے والی ہلکی بارش اور سمندری ہواؤں سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 4.5 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے جبکہ آج بھی مطلع ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |