شاہ رخ خان کی بوڑھے آدمی کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل مداح برہم

اداکار نے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر جاکر اپنے سے بڑی عُمر کے شخص کے ساتھ بدتمیزی کی، مداح


ویب ڈیسک August 11, 2024
شاہ رخ خان کو ’پاردو ایلا کوریرا‘ ایوارڈ سے نوازا گیا : فوٹو : اسکرین گریب

بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے 'انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول' کے ریڈ کارپٹ پر بوڑھے آدمی کو دھکا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے 10 اگست کی شب 'انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول' میں شرکت کی، سُپر اسٹار کو سینما میں ان کی خدمات کے لیے 'پاردو ایلا کوریرا' ایوارڈ سے نوازا گیا۔

'انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول' میں مداحوں کی بڑی تعداد نے شاہ رخ خان کا استقبال کیا، اس فیسٹیول کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن میں اداکار کو اپنا ایوارڈ وصول کرتے اور پھر تقریر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی انہی ویڈیوز میں سے ایک مختصر ویڈیو کلپ نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو شدید غصہ دلا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کو بھری محفل میں انٹرنیشل ایوارڈ کے نام کا تلفظ کرنے میں مشکل

مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان واک کرتے ہوئے ریڈ کارپٹ پر آتے ہیں اور پھر وہاں موجود ایک بوڑھے شخص کو دھکا دے کر پیچھے ہٹنے کا کہتے ہیں۔

بوڑھا شخص شاہ رخ خان کے دھکے کے بعد پیچھے ہٹ جاتا ہے جبکہ بالی ووڈ کنگ کیمرے کے سامنے پوز دیکر اپنی تصاویر بنوانے میں مصروف ہوجاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی وائرل ویڈیو دیکھ کر جہاں اُن کے مداح غصے میں ںظر آرہے ہیں تو وہیں ایک مداح نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص شاہ رخ خان کا دوست ہے اور اُنہوں نے مذاق میں اُنہیں دھکا دیا۔

دوسری جانب کئی مداحوں نے یہ بھی کہا کہ شاہ رخ خان کو بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے، اُنہوں نے انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر جاکر اپنے سے بڑی عُمر کے شخص کے ساتھ بدتمیزی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں