نویں جماعت میں لڑکی کا فیل ہونا جرم بن گیا بھائی نے بہن کو قتل کردیا

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل


ویب ڈیسک August 11, 2024
مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل

پنجاب کے ضلع دیپالپور کے قریب نویں جماعت میں لڑکی کا فیل ہونا جرم بن گیا، بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا، مقامی پولیس اور ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی شدید حالت میں زخمی ساجدہ کو اسپتال لے جایا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے ہی دم توڑ گئی۔

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ کے منع کرنے کے باوجود ملزم نے دستی پسٹل سے مقتولہ کو چھ گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، ماں اپنے بچوں کے ساتھ سو رہی تھی کہ ملزم نے آتے ہی کہا کہ میرے ساتھ جھگڑا کرنے اور نہم کلاس میں فیل ہونے کا مزہ چکھاتا ہوں۔

مقتولہ کی والدہ ساجدہ بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزم عادل حسین فائرنگ کے بعد اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔