
پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم فرقان کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم فرقان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھی اویس کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔