مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ

ڈپٹی کمشنر شگر نے کوہ پیما کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی


ویب ڈیسک August 11, 2024
ڈپٹی کمشنر شگر نے کوہ پیما کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی (فوٹو: فائل)

معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گرکر لاپتہ ہوگئے، جہاں سے انکا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مراد سدپارہ کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو کرنے کیلئے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

مراد سدپارہ نے گزشتہ دنوں بوٹل نیک پر کوہ پیما محمد حسن کی لاش نیچے لانے کیلئے ریسکیو مشن میں حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: بغیر آکیسجن پاکستانی کوہ پیما نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلی

کوہ پیما محمد حسن کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر پرروانہ کرنے کے بعد مراد سدپارہ براڈ پیک پرروانہ ہوئے تھے اور گزشتہ سال ایک ہفتے میں دو بار نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |