اسلام آباد ایئرپورٹ عمرے کی آڑ میں یورپ جانے کی کوشش پر 6 زائرین گرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔


ویب ڈیسک August 11, 2024
گرفتار ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک جانے والے 6 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے یورپ کے جعلی ویزے برآمد کر لئے گئے۔

گرفتار ملزمان میں رضوان علی، مظہر عباس، عثمان علی، تنویر خالد، تصور عظیم اور یاسر اقبال شامل ہیں جن کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات اور کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کرنا تھی۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔