ذیابیطس کا شکار معمر خواتین میں فریکچر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے
عمر رسیدہ ذیابیطس کی آبادی میں ہڈیوں کی کثافت زیادہ ہوتی ہے
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والی خواتین میں فریکچر کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن محققین نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ مجموعی طور پر خراب جسمانی صحت کی وجہ سے ہوتا ہے۔
ٹائپ 2 ذیابیطس والی خواتین پر حالیہ تحقیق بتاتی ہے کہ عمر رسیدہ ذیابیطس کی آبادی میں ہڈیوں کی کثافت زیادہ ہوتی ہے لیکن اس کی ساخت کمزور ہوجاتی ہے جس پر ذیابیطس کا مرض اور زیادہ اثر ڈالتا ہے۔
سویڈن کے محققین کے ایک گروپ نے بتایا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس والی 75-80 سال کی خواتین کے جسمانی افعال اور قابلیت کمزور ہوتی ہے بشمول ان خواتین کی نسبت جن کو ذیابیطس نہیں ہوتا۔
سرکردہ مصنف میٹیاس لورینٹزون نے بتایا کہ پچھلے مطالعات میں ایسا نہیں دیکھا گیا تھا کیونکہ ہڈیوں کی خصوصیات اور جسمانی افعال سے متعلق جامع اور تفصیلی ڈیٹا تک رسائی مشکل تھی جس سے یہ طے کرنا مشکل تھا کہ عوامل میں سے کون سا فریکچر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے منسلک ہے۔