پرسکون زندگی کیلئے خاتون نے نرسنگ ہوم میں رہنا شروع کردیا
مِس یانگ 11 سالوں سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری سے منسلک رہی ہیں
چین میں ایک 38 سالہ ریٹائرڈ خاتون اپنی مصروف اور تھکادینی والی زندگی کو پرسکون کرنے کیلئے عمررسیدہ افراد کے نرسنگ ہوم میں داخل ہوگئیں۔
مِس یانگ نامی خاتون جو کہ ٹی وی شوز کیلئے اسکرین رائٹر کے طور پر کام کرتی تھیں، نے اپنی سخت محنت والی زندگی اور اس کی وجہ سے خراب صحت کو بحال کرنے کیلئے اولڈ نرسنگ ہوم میں رہائش اختیار کرلی ہے۔
محترمہ یانگ 11 سالوں سے فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اسکرین رائٹر کے طور پر کام کر رہی تھیں لیکن ان کے مصروف شیڈول اور کام کی زیادتی نے ان کی صحت کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔
رواں سال کے شروع میں وہ بیمار ہو گئیں اور انہیں اسپتال میں داخل ہونا پرا۔ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ انہیں اپنی زندگی کو آسان کرنے کی ضرورت ہے ورنہ صحت کے مزید سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس لیے 38 سالہ خاتون نے زندگی کی چال کو ذرا سست کرنے کیلئے اولڈ نرسنگ میں رہنے کا انتخاب کیا کیونکہ انکے والدین کا بھی انتقال ہوچکا ہے اور کوئی قریبی عزیز بھی موجود نہیں ہے۔